ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی این بی گھوٹالہ معاملہ:نیرو مودی کے خلاف ڈی آر آئی نے مقدمہ درج کیا

پی این بی گھوٹالہ معاملہ:نیرو مودی کے خلاف ڈی آر آئی نے مقدمہ درج کیا

Thu, 22 Mar 2018 12:08:12    S.O. News Service

ممبئی21؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کی ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی)گھوٹالے میں مفرور تاجر نیرومودی کے خلاف 890 کروڑ کے ہیروں کو اسپیشل اکنامک زون (سیز) کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں غلط طریقے سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیرو مودی گروپ کی راجستھان کے جے پور اور گجرات کے سورت میں واقع کمپنیوں فائر اسٹار انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور فائر اسٹار ڈائمنڈ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کی سیز یونٹس پرچارج فیس سے مستثنیٰ ہیروں ، موتیوں کو غلط ڈھنگ سے لانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ ہیروں، موتیوں و دیگر زیورات کا امپورٹ و ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والی نیرو مودی کی ان کمپنیوں کی یہ فیکٹریاں اسپیشل اکنامک زون میں آتی ہیں جس میں ان کیبرآمد ات پر کوئی فیس نہیں لگتی۔ڈی آر آئی کی تحقیقات کے مطابق ان کی کمپنی کی سیز یونٹوں کے ہیروں ،موتیوں کے بتائے گئیاسٹاک ویلیو میں فرق پایا گیا ہے۔ اس سے صاف ہو گیا کہ گھریلو چارجز علاقہ میں کچھ اسٹاک کو غیر قانونی طریقیسے لایا گیا ہے۔ڈی آر آئی کے مطابق دستیاب دستاویزات کی جانچ سے پتہ چلا کہ 890 کروڑ کے مال پر لگنے والے 52 کروڑ کی فیس سے بچنے کے لئے اسے سیز یونٹ کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں لایا گیا۔مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور دیگر انکوائری ایجنسیاں 13،500 کروڑ روپے کے پی این بی گھوٹالے میں نیرو مودی، ان کی کمپنی گروپوں، کاروباری پارٹنروں کی تحقیقات کررہی ہیں۔


Share: